انڈس ہائی وے‘ ڈاکوؤں کی لوٹ مار‘ فائرنگ‘3شہری زخمی‘ اہل علاقہ کا احتجاج

انڈس ہائی وے‘ ڈاکوؤں کی لوٹ مار‘ فائرنگ‘3شہری زخمی‘ اہل علاقہ کا احتجاج

  

ڈیرہ غازی خان (نمائندہ خصوصی) صوبائی شاہراہ انڈس ہائی وے کراچی پشاورروڈ پر دال فیکٹری کے مقام پرچھ مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے دوکان پر بیٹھے ہوئے شہریوں کو لوٹ لیا، موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش پردکاندار غلام سرور نے ایک ڈاکوکو پکڑ لیا جس پر پکڑے جانے والے ڈاکو کے ساتھیوں نے فائرنگ کرکے غلام سرور کو شدید زخمی کردیاجبکہ اسی دوران ڈاکووں نے غلام سرور کی مدد کو آگے بڑھتے دو شہریوں فضل محمد اورشیر محمد کو بھی فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا فائرنگ کی آواز سن کر شہریوں کو اکٹھا ہوتادیکھا ڈاکو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے شہریوں نے واقعہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے انڈس ہائی وے کو بلاک کردیا جس کے نتیجہ میں پشاور سے کراچی بین الصوبائی شاہراہ پر ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوکر رہ گئی اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ صدر ریسکیو 1122جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ٹراما سینٹر ڈیرہ غازیخان منتقل کیا بعد ازاں پولیس نے زخمیوں کے لواحقین سے مذاکرات کے بعد روڈ کلیئر کرا دیا۔ڈاکٹروں کے مطابق ایک زخمی کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دوزخمیوں کی حالت خطرے سے باہربتائی جاتی ھے ایس ایچ اوتھانہ صدر عبدالروف نے رابطے پربتایاکہ ڈاکووں کی فائرنگ سے تین شہری زخمی ہوگئے ہیں۔ڈی پی او اسد سرفراز کی ھدایت پر ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم روانہ کردی گئی ھے توقع ھے کہ ملزمان کوجلد گرفتاکرکے قانون کے شکنجے میں لایاجائے گا جبکہ انکی ھدایت پرعلاقہ میں پولیس گشت میں بھی اضافہ کردیاگیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -