حادثے‘ کمسن بچے سمیت 3افراد جاں بحق‘ 29زخمی‘ متعدد کی حالت نازک

  حادثے‘ کمسن بچے سمیت 3افراد جاں بحق‘ 29زخمی‘ متعدد کی حالت نازک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دائرہ دین پناہ‘ رحیم یار خان‘چوک مہر پور (نام نگار‘نمائندہ پاکستان) آر ایچ سی دائرہ دین پناہ کے سامنے تیزرفتاررکشہ لوڈر جسے پہاڑپورکے رہائشی23سالہ محمدفرازولدمحمدافضل قوم نائی چلارہاتھاسامنے سے آنے والے موٹرسائیکل سوارکوبچاتے ہوئے ٹریکٹرٹرالی میں جاگھسا اورموقعہ پرہی جاں بحق ہوگیامرحوم سبزی منڈی سے حسب معمول سبزی لینے جارہاتھااورسبزی بیچ کرروٹی روزی کماتاتھا علاوہ ازیں مرحوم کی شادی کی تاریخ27اکتوبرکوطے ہوچکی تھی پولیس تھانہ دائرہ دین پناہ نے ضروری کاروائی کے بعدنعش ورثاء کے حوالہ کردی ہے۔ تحصیل خانپور ارشاد کالونی کارہائشی72سالہ کمال دین اپنے رشتہ داروں کوملنے وہاڑی گیا ہوا تھاجہاں رکشہ پر سوار ہوکر جارہاتھا کہ تیز رفتاری کے باعث رکشہ بے قابو ہوکر کھال میں جاگرا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا، ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان منتقل کیا جہاں 5روز تک طبی امداد کے باوجود کمال دین جانبرنہ ہوپایااور دم توڑگیا جبکہ مختلف حادثات میں زخمی ہونے والے29افراد جن میں بدلی شریف کارہائشی7سالہ عمرفاروق، خانپور کا18سالہ محمد فیضان، ائیر پورٹ کا38سالہ محمدطارق، کوٹ سمابہ کا40سالہ عبدالسلام، چوک بہادر پورکا25سالہ محمدشاہد، ہیڈ دیگی کا22سالہ محمدرمضان، کشمور کا18سالہ محمد شعیب، بستی کھوکھراں کا34سالہ محمد جمیل، چک72کا18سالہ محمدسلیم، چوک بہادر پورکا35سالہ سجاد احمد، چک111پی کا30سالہ امتیازاحمد، خان بیلہ کا25سالہ محمدایاز، آدم صحابہ کا40سالہ محمدرشید وغیرہ شامل ہیں۔ ان افراد کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ مقامی رہا ئشی محمد قاسم کا 7/8 سالہ کم سن احسن بائی پاس روڈ پہ واقع سوئمنگ پول پہ نہانے کے لیے 2 دوست بچوں کے ہمراہ گیا سوئمنگ پول بند تھا تو احسن نہانے کے لیے نہر مین اتر گیا کجھ دیر تک نظر نہ آیا تو ساتھی بچے ڈر کر بھاگ گئے اور احسن کے گھر والوں کو جا کر سارا واقعہ بتایا فوری طور پر ریسکیو 1122 کو اطلاع دی موقع پر پہنچ کر تلاش شروع کی مگر نعش نا ملی کم و بیش 15 گھنٹے کی تلاش کے بعد نعش النور ہسپتال کے سامنے نہر کی جھاڑیوں میں پھنسی ہوئی ملی جسے ریسکیو اہلکاروں نے نکال کر ورثا کے حوالے کیا۔
حادثے