ڈینگی حملے کا خدشہ‘ 7افراد ہسپتال منتقل

  ڈینگی حملے کا خدشہ‘ 7افراد ہسپتال منتقل

  

رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی پاکستان)ڈینگی وائرس کیشبہ ہے،مزید 7افراد ہسپتال منتقل کردئیے گئے، تفصیل کے مطابق دڑی سانگھی کارہائشی29سالہ محمدمعراج، اڈہ گلمرگ کا27سالہ غلام عباس، موضع عبدالقادر کا26سالہ محمدارشد، چک40کا25سالہ محمد سفیان، خانپور کا16سالہ سمیع اللہ، کوٹ سمابہ کا19سالہ غلام قاسم اور 21سالہ محمد زاہد کو ڈینگی وائرس کے شبہ میں ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں خون کے نمونہ جات لیبارٹری روانہ کردئیے، ہسپتال انتظامیہ نے ابتدائی طبی امداد کیلئے تمام متاثرین کو ڈینگی وارڈ منتقل کردیاجہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

منتقل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -