مخدوم رشید: ڈاکوؤں کا گھر پو دھاوا، تشدد، خاتون جاں بحق، لڑکی سے اجتماعی بد اخلاقی، آئی جی کا نوٹس

    مخدوم رشید: ڈاکوؤں کا گھر پو دھاوا، تشدد، خاتون جاں بحق، لڑکی سے اجتماعی ...

  

ملتان،مخدوم رشید  (خبر نگار خصوصی، نامہ نگار)   مخدوم رشید پولیس کے علاقے میں   ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں نے خاتون کو قتل اور لڑکی کو اجتماعی بداخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا  آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ملزموں کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم جاری کر د یا ہے۔تفصیل کے مطابق مخدوم رشید پولیس کے علاقے چک نمبر 9 ایم آرمیں رات کے وقت تین مسلح ڈاکو پروین بی بی  کے گھرمیں داخل ہوئے ملزمان نے گھر میں موجود خواتین کو کپڑوں کے ساتھ باندھ دیا ملزمان گھر میں زیورات اور نقدی کے بارے میں پوچھتے رہے اور گھر کی تلاشی لیتے رہے ملزمان نے خواتین کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا ملزمان نے پروین بی بی کی بیٹی (ت) کو ا جتماعیبداخلاقی کا  نشانہ بنایا جبکہ تشدد اور کپڑوں کے ساتھ باندھنے کی وجہ سے پروین بی بی جاں بحق ہوگئی ملزمان گھر سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے  واقعہ کی اطلاع پر ڈی ایس پی نصراللہ وڑائچ اور دیگر افسران موقع پر پہنچ گئے اور واقعہ کی تفتیش شروع کردی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا بتایا جاتا ہے کہ آئی جی پنجاب نے واقع کا نوٹس لیا اور انہوں نے ملزمان کو 24گھنٹے کے اندر گرفتار کرنے کا حکم دیا ملزمان کی گرفتاری کے لئے تین ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں پولیس نے واقع کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

بداخلاقی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -