چولستان: 5سالہ طالبعلم پر تشد د‘ ٹیچر کیخلاف کارروائی شروع‘ مقامی لوگوں کے بیانات قلمبند 

چولستان: 5سالہ طالبعلم پر تشد د‘ ٹیچر کیخلاف کارروائی شروع‘ مقامی لوگوں کے ...

  

نورپورنورنگا(نامہ نگار)چولستان میں سکول ٹیچرنے  5 سالہ طالب علم پر بیہمانہ تشدد،کا نشانہ بنا ڈالا۔15پر اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی تفصیل کے مطابق چولستان کے چک نمبر 94 الف کے گورنمنٹ پرائمری سکول کے استاد ذوالقرنین نے سبق یاد نہ کرنے پر 5 سالہ طالب علم مزمل حسین ولد محمد اسحاق کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا جسکی وجہ سے بچہ بے ہوش ہوگیا مقامی افراد نے 15 پر کال کی تو تھانہ صدر یزمان کے ASi علی اکبر دیگر نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور طالب علم کو ہمراہ لے جاکر میڈیکل ٹریٹمنٹ دلائی اوربعد میں اسے تھانہ لے گیااس سے قبل پولیس نے حالیہ واقعہ پرمقامی افراد کے بیانات قلم بند کیئے، پولیس کا کہنا ہے کہ ٹیچر مذکور کے خلاف ضابطہ کی کاروائی کی جا رہی ہے، جبکہ اس موقع پر حاجی محمد ظفر۔ عبدالستار۔محمد شہزاد  محمد اسحاق نے سی ای او ایجو کیشن، ڈی پی او بھاولپور اورڈی سی  بہاولپور سے مطالبہ کیاکہ سکول ٹیچرذولقرنین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

قلمبند

مزید :

ملتان صفحہ آخر -