ملتان:ڈکیتی‘چوری کی وارداتیں‘ شہریوں کو لاکھوں کا نقصان‘ مقدمات درج 

  ملتان:ڈکیتی‘چوری کی وارداتیں‘ شہریوں کو لاکھوں کا نقصان‘ مقدمات درج 

  

 ملتان (خبر نگار خصوصی)   ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئے تفصیل کے مطابق قطب پور پولیس کے علاقے میں نعمان سے آٹھ ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا نیوملتان پولیس کے علاقے میں عابد سلیم کی بیوی سے 45ہزار روپے چھین لئے گئے مخدوم رشید پولیس کے علاقے میں اللہ دتہ سے 22ہزار ورپے اور بدر عالم سے 30ہزار روپے چھین لئے گئے اظہرحسین نے گلشت پولیس کو درخواست دی کہ اس کے ڈالے میں سے 50ہزار روپے مالیت کی بیٹریاں چوری کر لی گئی ہیں گلگشت پولیس کے علاقے میں صدام کی دکان سے آٹھ لاکھ روپے مالیت کا کپڑا، نیوملتان پولیس کے علاقے سے ندیم کا موٹرسائیکل، مخدوم رشید پولیس کے علاقے میں مدثر رحیم کی دکان سے ایک لاکھ 10ہزارر وپے چوری کر لئے اللہ دتہ نے نیوملتان پولیس کو درخواست دی کہ حسن علی نے اس کی دکان سے موبائل فون چوری کرنے کی کوشش کی جسے موقع پر قابو کر لیا گیا ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -