جہانزیب خان‘ اورنگزیب کھچی کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ‘ قیدیوں سے ملاقاتیں‘ مسائل حل کرانیکی یقین دہانی

    جہانزیب خان‘ اورنگزیب کھچی کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ‘ قیدیوں سے ملاقاتیں‘ ...

  

وہاڑی(بیورورپورٹ+سٹی رپورٹر)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانز یب خان کچھی نے ایم این اے اورنگ زیب خان کھچی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر جہانز یب خان کھچی نے جیل ہسپتال میں مریض قیدیوں کی عیادت کی اور ان کو فراہمی کی جانے والی طبی سہو لیات کا بھی جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے جیل کی کچن کو بھی وزٹ کیا اور قیدیوں کو فراہم کئے جانے والے کھانے کے معیار کو بھی چیک کیا اور اس پر اطمینان کا اظہار کیا صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے خواتین اسیران کی بارک کا بھی دورہ کیا صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے اسیران جیل کے مسائل بھی دریافت کئے اس موقع پر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب جہانزیب خان کھچی نے کہا کہ جیلوں کا مقصدملزمان کی اصلاح کرنا ہوتا ہے تاکہ وہ جیل سے رہائی کے بعد معاشرے کے مفید فرد بن سکیں اور اپنی زندگی اچھے اور بہتر انداز میں گزار سکیں انہوں نے مز ید کہا کہ حکو مت پنجاب قیدیوں کی اصلاح کے لئے بھی بہتر اقدامات کر رہی ہے تاکہ وہ جرائم سے باہر نکلیں اور اپنی باقی زندگی اچھے طریقے سے گزار سکیں۔

یقین دہانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -