صاف پانی‘ پنجاب بھر میں پلانٹس لگانے کی تیاریاں‘ پیپرورک شروع

صاف پانی‘ پنجاب بھر میں پلانٹس لگانے کی تیاریاں‘ پیپرورک شروع

  

ہارون آباد(نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات پر سیکرٹری پبلک ہیلتھ و ہاؤسنگ پنجاب نسیم صادق ہارون آباد کا دورہ کیا، ہاکڑہ کینال،اولڈ واٹر،جدید واٹر ورکس اور ہاوسنگ کالونی میں جاری واٹر سپلائی کا جائزہ لینے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے حکومت کا مشن شہریوں کو ان کے گھروں تک صاف پانی پہنچانا ہے، جس کے لیے ہارون آباد میں ہاکڑہ کینال کے دونوں اطراف پہلے سے زیادہ فاصلے پر ٹیوب ویل نصب کیے جائینگے جن کی گہرائی 50 میٹر سے زیادہ ہوگئی، تاکہ پانی کی سیپیج رہے اور پانی جلد خراب نہ ہو، ہر صارف کے گھرپر میٹر نصب کیا جائے گا، اور 30 گیلن پانی فی گھر یومیہ پانی سپلائی کیا جائے گا،پانی ڈائریکٹ پمپنگ کے ذریعے پہنچایا جائے گا تاکہ بجلی کی بچت ہوسکے،عوام کو آگاہی دیں کہ پانی احتیاط سے استعمال کریں اور بغیر میٹر کے واٹر کنکشن نہیں ملے گا،حکومت پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے آب پاک اتھارٹی کے نام سے پروگرام شروع کر رہی ہے جس کے تحت ہر شہر میں صاف پینے کے پانی کے لئے پلانٹس لگائے جائیں گے۔ضلع بہاولنگر میں سردست ہم فورٹ عباس میں محکمہ ہاؤسنگ کی 22 ایکڑ خالی اراضی پر تین مرلہ رہائشی سکیم کا آغاز کر رہے ہیں جہاں پر پانی سمیت ہر بنیادی سہولیات میسر ہوں گی۔

دورہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -