لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ

لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے زیر ...

  

ملتان (سٹی رپورٹر)جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے زیراہتمام خانوادگان اسیران ملت جعفریہ کی جانب سے جبری لاپتہ ہونے والے افراد کی بازیابی کے لیے ملتان پریس کلب کے سامنے منہ پر کالی پٹیاں باندھ کر پُرامن احتجاجی مظاہرہ کیااحتجاجی مظاہرہ سے لاپتہ افراد کے لواحقین قارب نوید ہاشمی،یاسوب ہاشمی،برادر زاہد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس ملک کے پرامن اور محب وطن شہری ہیں ہمیں انصاف فراہم کیا جائے لاپتہ افراد کے لواحقین قارب نوید ہاشمی،یاسوب ہاشمی،برادر زاہدنے کہا کہ اگر ہمارے بیٹے گناہ گار ہیں تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے کشمیری مسلمانوں کے لیے انصاف مانگنے والے پہلے اپنے شہریوں کو انصاف فراہم کریں ہمیں بتایا جائے کہ ہمارے بھائیوں کو کیوں گرفتار کیا گیا ہے اگر ان کا کوئی قصور ہے تو عدالتوں میں پیش کیا جائے نہیں تو جلد از جلد رہا کیا جائے انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین اور قانون توڑنے والوں کا پیچھا کریں ہمارے آباواجداد نے اس ملک کے لیے قربانیاں دیں ہیں آج بانیان پاکستان کی اولادیں انصاف مانگنے کے لیے سڑکوں پر موجود ہیں ہمارا پرامن احتجاج ہماری حب الوطنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مظاہرہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -