ہائی کورٹ‘ آج سے شروع ہونیوالے عدالتی ہفتے کیلئے 5ڈویژن‘ 10سنگل بنچز تشکیل

  ہائی کورٹ‘ آج سے شروع ہونیوالے عدالتی ہفتے کیلئے 5ڈویژن‘ 10سنگل بنچز تشکیل

  

ملتان (خبر نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں آج سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے لئے ملتان بینچ میں 5ڈویثرن اور 10سنگل بینچز تشکیل دے دئیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں جاری روسٹر کے مطابق پہلا ڈویثرن بینچ جسٹس شجاعت علی خان اور جسٹس مزمل اختر شبیر دوسرا ڈویثرن جسٹس چوہدری مشتاق احمد اور جسٹس صادق محمود خرم، تیسرا ڈویثرن بینچ جسٹس شاہد مبین اور جسٹس رسال حسن سید،، چوتھا ڈویثرن بینچ جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس انوار الحق پنوں اور پانچواں ڈویثرن بنچ جسٹس جواد حسن اور جسٹس مزمل اختر شبیرپر مشتمل ہے جبکہ پانچواں ڈویثرن بنچ سات اکتوبر سے 24اکتوبر کیلئے ہوگااورپہلا ڈویثرن بینچ14اکتوبر سے تشکیل پائے گا۔ سنگل بینچز بھی فاضل ججز پر ہی مشتمل ہیں۔

بینچ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -