قصبہ کالا: غریب والدین4معذور بچوں کا علاج کرانے سے قاصر ‘ مخیر حضرات سے امداد کی اپیل

  قصبہ کالا: غریب والدین4معذور بچوں کا علاج کرانے سے قاصر ‘ مخیر حضرات سے ...

  

قصبہ کالا(نمائندہ پاکستان)غریب بے سہارا خاتون جنت مائی کے چار بچے مسیحا کے منتظر ہیں،بے سہارا خاتون جنت مائی کے چار لخت جگر جوان تین بیٹیاں اور ایک بیٹا پیدائشی طور پر معذورہیں،تفصیلات کے مطابق حلقہ پی پی 287 کی یونین کونسل کالا کے علاقہ قصبہ کالا میں غریب بے سہارا خاتون جنت مائی جن کے چار بچے کسی مسیحا کے منتظر ہیں خاتون جنت مائی کے چار لخت جگر جوان تین بیٹیاں اور ایک بیٹا پیدائشی طور پر معذور ہیں، جنت مائی کے بچے بیماری کی زندگی بسر کر رہیں ہیں ان کے والد کا کوئی ذریعہ آمدن نہ ہونے کے سبب بیمار بچوں کا علاج کرانے سے لاچار ہیں اور بڑھاپے کی عمر میں محنت مزدوری بھی نہیں کر سکتا معذور بچوں کے والد نذر حسین نے میڈیا کو بتایا کرکے میں کئی دفعہ مختلف دفتروں کے چکر لگا چکا ہوں مگر کہیں سے کوئی شنوائی نہ ہوئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور ایم پی اے سردار جاوید اختر خان لُنڈ حلقہ 287 اورمخیرحضرات سے اپیل ہے میرے بیمار تین بیٹیوں اور ایک بیٹے کا علاج کیا جائے اور اس نمبر پر 03474940387بھی کیا جاسکتا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -