کراچی دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں سے ایک،گورنر سندھ عمران اسماعیل

    کراچی دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں سے ایک،گورنر سندھ عمران اسماعیل

  

کراچی(آن لائن)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کراچی دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں سے ایک ہے۔ ملک دشمن عناصر نہیں چاہتے شہر کا امن قائم رہے۔تحریک انصاف کے کارکن آصف ہارون کی ٹارگٹ کلنگ میں بیرون ملک موجود عناصر کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔یہ بات انہوں نے دوروز قبل ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے پی ٹی آئی کارکن آصف ہارون کے گھرپر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہی، اس موقع پر عمران اسماعیل نے پی ٹی ا?ئی کے مقتول کارکن ا?صف ہارون کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور قاتلوں کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کرائی۔جبکہ میڈیا سے گفتگومیں ان کا کہناتھاکہ غم کی گھڑی میں شہید ا?صف ہارون کے اہلخانہ کے ساتھ ہے۔ شہید ا?صف ہارون کے قاتلوں کو ہر صورت پکڑا جائیگا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ا?صف ہارون کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا۔اس قسم کا واقعہ شہر میں ٹارگیٹ کلنگ شروع کرنے کی نئی کڑی ہو سکتی ہے۔ ا?صف ہارون کا قتل کراچی کا امن خراب کرنے کی سازش ہے۔ دوبارہ کراچی کے امن کو خراب ہونے نہیں دیں گے۔

گورنر سندھ

مزید :

صفحہ آخر -