قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کا اجلاس آج،بلاول بھٹو صدارت کرینگے

قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کا اجلاس آج،بلاول بھٹو صدارت کرینگے

  

اسلام آباد(این این آئی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت اجلاس(آج) پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہو گا۔اجلاس میں حکومتی بل ”زینب الرٹ ریسپانس اینڈ ریکوری بل2019ء“ پر بحث کی جائے گی،کمیٹی نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق دفتر کی رپورٹ کی روشنی میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور حکومت پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی فورمز پر اس ضمن میں اٹھائے گئے اقدامات پر بریفینگ بھی طلب کررکھی ہے،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کیلئے گیارہ نکاتی ایجنڈا جاری کردیا ہے، اجلاس میں اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی باڈیزسے کیے گئے معاہدوں خاص طور پر بچوں اور صحافیوں کی سیفٹی اور سکیورٹی سے متعلق بھی بریفینگ لی جائے گی،اجلاس میں خیبر پختونخوا ایکشن آرڈیننس 2019 کے نفاذ سے جنم لینے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا،اجلاس میں پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ2016 سے اظہار رائے پر پابندیوں سے متعلق خدشات اور شکایات پر بھی بحث ہو گی۔

انسانی حقوق کمیٹی

مزید :

صفحہ آخر -