ہائی وے اور نیشنل ہائی وے پر پراپرٹی ٹیکس لگانے کیلئے رولز کی تیاری مکمل
لاہور(آئی این پی) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے ہائی وے اور نیشنل ہائی وے پر پراپرٹی ٹیکس لگانے کے لئے رولز کی تیاری مکمل کر لی۔ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز نے یہ رولز منظوری کے لئے محکمہ قانون کو ارسال کر دیئے، اس قانون کے تحت بڑی شاہراہوں پر قائم پراپرٹی پر ٹیکس لگایا جاسکے اور یہ ٹیکس محکمہ ایکسائز وصول کرے گا، حکومت پنجاب فنانس ایکٹ 2019 کی پہلے ہی منظوری دے چکی ہے بڑی شاہرا ہوں پر پراپرٹی ٹیکس کی شروعات سے محکمہ ایکسائز کو ٹیکس حاصل ہو گا۔
رولز تیاری مکمل