لاہور میں خزاں کی خنکی چھا گئی، ٹھنڈی ہوائیں اور بادلوں کا راج

لاہور میں خزاں کی خنکی چھا گئی، ٹھنڈی ہوائیں اور بادلوں کا راج

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹھنڈی ہواؤں نے خزاں کی خنکی کو دوبالا کر دیا۔ کراچی میں بھی وقفے وقفے سے بادل برستے رہے۔آئندہ24 گھنٹوں میں ملک کے بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارش اورژالہ باری کا امکان ہے۔لاہور میں بادلوں کے ڈیرے ہیں۔ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم سرد ہو گیا۔ ادھر کراچی میں بھی بادلوں نے رنگ جمایا۔ بہاولپور، حاصل پور، چشتیاں، خانیوال، بورے والا، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ اور گوجرہ سمیت دیگر شہروں میں بارش سے موسم سرد ہو گیا۔کراچی میں وقفے وقفے سے بادل برستے رہے۔ گرمی کی شدت میں بھی کمی آگئی۔ کوئٹہ، بارکھان، تربت، زیارت، خضدار، دالبندین، اوماڑہ اور پنجگوڑہ میں بھی مینہ برسا جس سے خنکی میں اضافہ ہو گیا۔ بالا کوٹ، ملکہ پربت اور بابو سر ٹاپ پر برف باری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ جھیل سیف الملوک اور ناران سے گلگت براستہ بابو سر جانے والی ہیوی ٹریفک کو بند کر دیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے کچھ اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ اسلام آباد، گلگت اور کشمیر میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں کیساتھ بارش متوقع ہے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارش اورژالہ باری کا امکان ہے۔

موسم

مزید :

صفحہ آخر -