اطلاعات ونشریات قائمہ کمیٹی کا اجلاس آج،صدارت میاں جاوید لطیف کرینگے

  اطلاعات ونشریات قائمہ کمیٹی کا اجلاس آج،صدارت میاں جاوید لطیف کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)اطلاعات ونشریات کی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس (آج) پیر کو ہوگا جس کی صدارت میاں جاوید لطیف کرینگے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس دن دو بجے پارلیمنٹ ہاوس کے کمیٹی روم میں ہوگا۔اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین میاں جاوید لطیف کریں گے۔اجلاس میں پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن ترمیمی بل 2019،نیوز پیپر،نیوز ایجنسیز اینڈ بک رجسٹریشن ترمیمی بل 2019 پر غور کیا جائے گا جبکہ دیگر امور بھی زیر غور لائے جائیں گے۔
قائمہ کمیٹی اجلاس

مزید :

صفحہ آخر -