اپوزیشن سیاست چمکانے کیلئے بحران پیدا نہ کرے، شیخ رشید
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے ملک نازک حالات سے گزررہاہے، اپوزیشن سیاست چمکانے کیلئے بحران پیدا نہ کرے۔چین روانگی سے قبل اپنے ایک ویڈیو بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا وزیر اعظم تین روزہ دورے پر چین روانہ ہونگے، چین کے دورے کے دوران ملکی معیشت سمیت مسئلہ کشمیر پر بات ہوگی۔ انہو ں نے کہا پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند ہے۔ ملک اس وقت نازک حالات سے گزررہاہے، اپوزیشن اپنی سیاست چمکانے کیلئے بحر ان پیدا نہ کرے۔ بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف سازش کا امکان ہے۔
شیخ رشید