فضل الرحمن ملک میں سیاسی انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، میاں محمودالرشید

 فضل الرحمن ملک میں سیاسی انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، میاں محمودالرشید

  

لاہور(این این آئی) وزیر ہاؤسنگ میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن اور ان کے حواری لاک ڈاؤن اور بلا جواز مارچ کی دھمکیوں سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ساری قوم کی نظریں مسئلہ کشمیر اور اس کے حل پر مرکوز ہیں۔ مولانا فضل الرحمن اور ان کے حواری ملک میں سیاسی انتشار پھیلا کر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لئے کوشاں ہیں لیکن وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ میں جرات مندانہ خطاب کے بعد کوئی پاکستانی اس طرح کے بلاجواز احتجاج کا حصہ نہیں بنے گا۔میاں محمودالرشید نے کہاکہ آزادی مارچ کی آڑ میں سیاسی افراتفری پھیلانے والوں کے عزائم بری طرح ناکام ہوں گے۔مولانا فضل الرحمن کو اقتدار سے علیحدگی کا غم کھائے جارہا ہے۔ ان کی ساری سیاسی قلابازیوں کا مقصد کسی نہ کسی طرح اقتدار میں ا پنا حصہ وصول کرنا ہے لیکن بہتر ہے کہ مولانا منفی اور جلسے جلوسوں کی سیاست چھوڑ کر مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے حکومت کے ہاتھ مضبوط کریں۔

 محمودالرشید

مزید :

صفحہ آخر -