بڑے عمرہ گروپوں کو مکہ، مدینہ میں فائیو سٹا ر ہوٹلز کی فراہمی ہمارا اعزاز، لبینہ گروپ

    بڑے عمرہ گروپوں کو مکہ، مدینہ میں فائیو سٹا ر ہوٹلز کی فراہمی ہمارا ...

  

لاہور(انٹرویو:میاں اشفاق انجم،تصاویر:ایوب بشیر)البینہ گروپ فائیو سٹار عمرہ کا معتبر ترین نام ہے،گزشتہ سال بڑے عمرہ گروپوں کو مکہ،مدینہ میں فائیو سٹار ہوٹلز کی فراہمی ہمارا اعزاز ہے،نئی سعودی عمرہ پالیسی کے مطابق عمرہ ویزہ 10گھنٹوں میں فراہم کیا جا رہا ہے، البینہ گروپ کے 5گروپس روانہ ہو چکے ہیں، انفرادی طور پر عمرہ ویزا حاصل کرنے کی ضد نہ کی جائے سعودی عمرہ پالیسی پر سختی سے عمل درآمد ضروری ہے،2000ریال کا خاتمہ خوش آئند ہے،عمرہ ایجنٹ افواہوں پر توجہ نہ دیں پیکیج کے ساتھ اور گروپ کی صورت میں روانگی کو یقینی بنائیں ان خیالات کا اظہار البینہ گروپ کے چیئرمین شیخ شاہد طفیل،ڈائریکٹر حافظ شماس شاہد نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی انٹرویو میں کیا،انہوں نے کہا کہ البینہ گروپ جو اپنے کلائنٹ کے ساتھ طے کرتا ہے اس کمٹمنٹ کو پورا کرتا ہے،ہم اچھی سروس کم قیمت میں دینے پر یقین رکھتے ہیں،شیخ شاہد طفیل نے کہا کہ عمرہ کے ساتھ مکہ اور مدینہ کے فائیو سٹار ہوٹل کی حج کے لیے بکنگ کے لیے بھی رابطہ کریں،ڈائریکٹر شیخ شماس شاہد نے کہا کہ مدینہ منورہ ہوٹلز کا سب سے بڑا گروپ منازل المختارہ کے ہم واحد نمائندے ہیں،مکہ کے بڑے گروپ اکور کے بھی ہم نمائندے ہیں،ہم خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔

البینہ گروپ

مزید :

صفحہ آخر -