پاکستان سٹیزن پورٹل، پنجاب،خیبرپختونخوامیں چارلاکھ سے زائددرخواستیں نمٹائیں

    پاکستان سٹیزن پورٹل، پنجاب،خیبرپختونخوامیں چارلاکھ سے زائددرخواستیں ...

  

پشاور(آن لائن)پاکستان سٹیزن پورٹل میں خیبرپختونخوانے 1لاکھ 635درخواستوں کو نمٹا دیا ہے خیبرپختونخوا حکومت نے87فیصد شکایات حل کر لی ہیں سٹیزن پورٹل کے بارے میں چاروں صوبوں کی کارکردگی کی رپورٹ وفاقی حکومت کو پیش کردی ہیں رپورٹ کے مطابق پنجاب نے 3لاکھ 92ہزار 292، خیبرپختونخوا 1لاکھ 635، اسلام آباد 9ہزار 909، بلوچستان نے 6ہزار 166درخواستیں نمٹائیں، وزیر اعظم آفس نے کابینہ میں پیش کردہ رپورٹ کے اعداد وشمار جاری کردیئے جن کے مطابق شہریوں کی شکایات کے حل میں وفاقی حکومت کے ادارے سر فہرست رہے۔ وفاقی وزارتوں او ر اداروں نے 5لاکھ 9ہزار153سے زائد شکایات حل کیں وفاقی اداروں کی جانب سے 92فیصد شکایات حل کی گئی۔ سندھ کے صوبائی محکمے صرف چالیس فیصد شکایات حل کر سکے 37ہزار میں سے 84فیصد زیر التواء شکایات سندھ حکومت کی ہیں خیبرپختونخوا حکومت نے 87فیصد اورپنجاب نے 88فیصد شکایات حل کی۔ بلوچستان 79فیصد جبکہ گلگت بلتستان نے 74فیصد شکایات حل کی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان سٹیزن پورٹل نے 4646درخواستیں 47ممالک سے شارٹ لسٹ کی گئی جس سے ثابت ہوا کہ یہ پلیٹ فارم فروری 2019میں دبئی میں ہونے والے عالمی حکومتی سربراہوں کے اجلاس کے دوران دوسرا بہترین ڈلیوری کاعالمی سطح پر تسلیم کئے جانے والا نظام بن گیا ہے اب تک اس پورٹل میں 11لاکھ 73ہزار استعمال کنندہ گان نے رجسٹریشن کرائی ہے ان میں 10لاکھ 3ہزار مقامی، 1لاکھ 3ہزار سمند پارپاکستانی اور 4ہزار غیر ملکی شہری شامل ہیں۔

پاکستان سٹیزن پورٹل

مزید :

صفحہ آخر -