تھانہ لوئر مال کے اہلکاروں کی چادر اور چار دیواری کی کھلی خلاف ورزی

تھانہ لوئر مال کے اہلکاروں کی چادر اور چار دیواری کی کھلی خلاف ورزی

  

لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس گردی کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا۔ لوئر مال کے تفتیشی افسر نے سادہ کپڑوں میں ملبوس ساتھیوں کے ہمراہ سابق چیئرمین کے گھر میں گھس کر خواتین سے بدتمیزی اور دھمکیاں دیں۔ سابق چیئرمین یونین کونسل 66اویس چیمہ کے مطابق تھانہ لوئرمال انویسٹی گیشن کے سب انسپکٹر فرقان نے بغیر وارنٹ اور لیڈیزپولیس کے بغیر ریڈکیا اورسادہ کپڑوں میں ملبوس اپنے ساتھیوں کے ہمراہ زبردستی گھر میں داخل ہوا۔ خواتین سے بدتمیزی اور دھمکیاں دیں۔ اویس چیمہ کا کہنا ہے کہ اس نے پولیس کے خلاف ہائی کورٹ میں ایک رٹ دائر کی تھی جسکی رنجش پر فرقان نے اسے جھوٹے مقدمہ میں گناہگار کیاہے اور اب اسے ہراساں کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلہ میں انویسٹی گیشن لوئرمال پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے اسکے گھر پر ریڈ کیا گیا کسی سے بدتمیزی نہیں کی گئی۔ سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کے زبردستی گھر میں گھسنے کی انکوائری کی جائے گی۔

کھلی خلاف ورزی

مزید :

صفحہ آخر -