سکھر، مضرصحت کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 4افراد جاں بحق

    سکھر، مضرصحت کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 4افراد جاں بحق

  

سکھر (این این آئی)سکھر میں مضر صحت کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق دو روز قبل مضر صحت کھانا کھانے سے سکھر کی تحصیل پنو عاقل کے رہائشی اعجاز انڈھر اور ان کے 4 بیٹوں کی طبیعت خراب ہو گئی جنہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا۔ہسپتال میں 2 بیٹے معین اور مجیب جاں بحق ہو گئے، کراچی منتقل کرنے کے دوران باپ اور ایک اور بیٹا دم توڑ گئے۔اعجاز انڈھر کا چوتھا بیٹا کراچی کے نجی ہسپتال میں زیرِ علاج ہے، اہل خانہ کے مطابق اطلاع ملتے ہی اعجاز انڈھر کی اہلیہ شہناز کی حالت بھی غیر ہو گئی ہے۔پولیس نے اس بات کی تصدیق کی کہ زہریلا کھانا کھانے سے والد اور تین بیٹے انتقال کر گئے ہیں تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر زاویے سے تحقیقات جاری ہیں۔ 

چار جاں بحق

مزید :

صفحہ آخر -