پی ٹی آئی حکومت آئینی مدت پوری کرے گی: پرویز خٹک 

پی ٹی آئی حکومت آئینی مدت پوری کرے گی: پرویز خٹک 

  

نوشہرہ (این این آئی)وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پانچ سال کی آئینی مدت پوری کریگی الیکشن میں دھاندلی کا واویلا کرنے والے سیاسی اور دینی جماعتیں اب تک الیکشن ٹریبونل میں کوئی ثبوت پیش نہ کرسکیں، وزیر اعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس میں تمام دینی اور سیاسی جماعتوں کو الیکشن کے خلاف دھاندلی کا ثبوت پیش کرنے کا سنہر ی موقع دیا تھا،جمہوریت کے دعویداروں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آچکا ہے مولانا فضل الرحمان کو اسلام سے نہیں اسلام آباد سے لگاؤ ہے وہ اپنی باری کا انتظار کریں،اے این پی پی پی پی مسلم لیگ ن کی سیاست کا دور گزر چکا ہے،پوری قوم کی نظریں عمران خان اور پی ٹی آئی پر ہیں اور یہی وجہ ہے کے ملک کونے کونے سے باشعور عوام پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں،اپوزیشن کے پاس اب کوئی کارڈ باقی نہیں بچا،بھارت مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر مظالم بند کرے ورنہ تمام ذمہ داری بھارتی حکمرانوں پر ہوگی،مسلمانوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔وہ نوشہرہ کلاں میں عوامی نیشنل پارٹی تپہ کابل ریور کے صدر اختیار شاہ، مجاہد شاہ، حاجی ظاہر خان،طلا محمد خان، شاہ نواز خان، سید علی شاہ،آف خان، حضر خان، دل نواز خان، عادل خان، مظفرشاہ، مزمل شاہ،اپنے پورے خاندان اور ساتھیوں سمیت اے این پی سے مستعفی ہوکر پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر جلسے سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر آبپاشی لیاقت خان خٹک، ایم پی اے میاں جمشید الدین کاکا خیل، ملک آفتا ب خان،سابق تحصیل ناظم احد خٹک، حاجی سجاد حسین پراچہ نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پروفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک، لیاقت خٹک، اور میاں جمشید الدین کاکاخیل نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے کارکنوں کو پارٹی کی ٹوپیاں پہنائیں، پرویز خٹک نے ان کو خیر مقدم کیا اور کہا کہ وہ اپنے فیصلے پر کھبی بھی نادر نہیں ہوں گے۔اختیار شاہ نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ وہ تین پشتوں سے اے این پی میں چلے ارہے ہیں وہ گزشتہ دس سال سے تپہ کابل ریور کا صدررہا ہے پینڈال میں سینکڑوں بیٹھے لوگ سب کے سب اے این پی سے مستعفی ہوچکے ہیں اور کابل ریور سے اے این پی کا جنازہ نکل چکا ہے انہوں نے کہاکے پرویز خٹک اور اس کی خاندان کی خدمات کو دیکھ کر ان پر اعتماد کیا میں اب کھبی بھی ان کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا پرویز خٹک نے کہا کہ اے این پی نے ہمیشہ پختونوں کے نام سیاست کرکے ذاتی مفادات پر پختونوں کابیڑا غرق کیا، پی پی پی نے روٹی کپڑا مکان کا نعرہ لگاکر کرپشن کے سارے ریکارڈ توڑکر غریب عوام سے روٹی کپڑا اور مکان چھینا، مسلم لیگ نے قائداعظم اور پاکستان کے نام پر سیاست کرکے اپنی تجوریاں بھری اور سب نے بیرونی ملک جائیدادیں بنائی۔اس سے قبل  پرویز خٹک نے شاہ سعود عرف نومی نوشہرہ کلاں اور مثل خان آف امانگڑھ کی رہائش گاہ پر بھی خطاب کیا اس موقع پر کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی پرویز خٹک نے نوشہرہ کے عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ نوشہرہ کے عوام نے ان پر اور ان کے خاندان پر بھرپور اعتماد کیا انہوں نے کارکنوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کارکن اور یوتھ پارٹی کا عظیم سرمایہ ہے اور پارٹی کو جو کامیابیاں مل رہی ہے اس میں یوتھ کا کلیدی کردار ہے۔ پرویز خٹک نے بجلی گیس سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا اور کہا کہ ان دورحکومت کی ان گوئنگ سیکیمیں شروع ہوچکی ہے او ر اس کے لیے اربوں روپے منظور ہوچکے ہیں۔

پرویز خٹک

مزید :

صفحہ آخر -