سپیکر اسد قیصر اور حامد الحق حقانی کی ملاقات،ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

سپیکر اسد قیصر اور حامد الحق حقانی کی ملاقات،ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

  

 نوشہرہ(آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جمعیت علماء اسلام (س) کے رہنماء مولانا حامد الحق حقانی سے اکوڑہ خٹک میں اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی اور خاص طور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر مولانا حامد الحق حقانی نے سپیکر قومی اسمبلی کی کشمیر پر پارلیمانی سفارتکاری کو سراہا۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں علماء کرام کا اہم کردارہے۔ملک میں اس وقت یکجہتی اور کشمیر کے مسئلے پر اتحاد کی ضرورت ہے جس کیلئے علماء کرام اپنا کردار ادا کر یں۔ جے یو آئی (ف)کے مارچ کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ سپیکر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت ایک نازک دور سے گزرہا ہے،معاشی طور پر ملک کو چیلنجز درپیش ہیں۔سیاسی مقاصد کیلئے اس قسم کے مارچ کا ملک متحمل نہیں ہوسکتا۔ ذرائع کے مطابق یہ ملاقات مولانا سمیع الحق شہید کے سب سے چھوٹے صاحبزادے کی شادی کے موقع پر ہوئی ہے۔ سپیکر اسد قیصر نے شادی کی مبارکباد بھی دی۔

 تبادلہ خیال

مزید :

صفحہ آخر -