میانوالی، کمسن بچہ بداخلاقی کے بعد  قتل،لاش جانوروں کے باڑہ سے برآمد

    میانوالی، کمسن بچہ بداخلاقی کے بعد  قتل،لاش جانوروں کے باڑہ سے برآمد

  

 میانوالی(آن لائن) میانوالی میں کمسن بچہ بداخلاقی کے بعد قتل،ملزمان مقتول کی لاش گھر کے ساتھ جانوروں کے باڑے میں دبا گئے مگر سر باہر رہ جانے پہ راز فاش ہو گیا میڈیا و سوشل میڈیا پر واقعہ آنے پر پولیس حرکت میں آگئی معلوم ہوا ہے کہ نواحی علاقے بٹیاں میانوالی کا 4 سال  5 ماہ کا معصوم بچہ محمد ابراہیم نیازی ولد حمید اللہ خان کل شام کو گھر سے لاپتہ ہوگیاگمشدگی کی پولیس رپورٹ کرائی گئی گذشہ شب دوست احباب کی تلاش بسیار کے بعد بچے کی لاش ملی جسے مبینہ طور پر معلوم ہوا کہ پہلے بداخلاقی کی گئی پھر قتل کیا گیا اور نعش گھر کے قریبی ایک جانوروں کے باڑے میں دبا دی گئی مگر سر باہر رہ جانے پہ راز فاش ہو گیا میڈیا اور سوشل میڈیا میں آنے کے بعد اطلاع پہ پولیس موقع پر پہنچی اور لاش قبضے میں کر کے پوسٹ مارٹم کرایا گیا اور نمونے فرانزک ٹیسٹ رپورٹ کے لیئے لیبارٹری ارسال کر دیئے گئے ملزمان کی تلاش جاری ہے اہل علاقہ کا مطالبہ ہے کہ ملزمان فوری گرفتار کر کے انہیں سرعام پھانسی دی جائے تاکہ میانوالی جیسے پرامن شہر میں بداخلاقی و قتل کے واقعات نہ ہوں۔

بداخلاقی،قتل

مزید :

پشاورصفحہ آخر -