سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سیفران کا اجلاس آج ہوگا

      سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سیفران کا اجلاس آج ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سیفران کا اجلاس (آج) پیر کو ہوگا جس کی صدارت سینیٹرتاج محمد آفریدی کرینگے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق قائمہ کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم میں اڑھائی بجے ہو گا۔اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر تاج محمد آفریدی کریں گے،اجلاس میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کمیٹی کو ضم شدہ اضلاع کے ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں پانچ سالوں سے پڑی لکڑی کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔اجلاس میں ایچ ای سی، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کے حکام کمیٹی کو ضم شدہ اضلاع کے طلباء کے یونیورسٹیز اور میڈیکل کالجز میں کوٹہ دوگنا کرنے کے حوالے سے بریفنگ دیں گے اس کے علاوہ دیگر امور بھی زیر غور لائے جائیں گے۔
سیفران اجلاس