افواہوں پر کان نہ دھریں، حکومت کہیں نہیں جارہی، عقیل کریم ڈھیڈی

  افواہوں پر کان نہ دھریں، حکومت کہیں نہیں جارہی، عقیل کریم ڈھیڈی

  

اسلام آباد (این این آئی) معروف تاجرعقیل کریم ڈھیڈی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کا احوال بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں، حکومت کہیں نہیں جارہی،گزشتہ حکومت نے مدت پوری کی، یہ حکومت بھی اپنی مدت پوری کریگی۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ گزشتہ دنوں آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے ملاقات ہوئی،انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے بتایا کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، حکومت کہیں نہیں جارہی، حکومت کے خلاف کوئی سازش نہیں ہورہی، تحریک انصاف حکومت کومکمل سپورٹ کریں گے۔انھوں نے کہا کہ بریفنگ میں بتایاگیاحکومت استحکام کی طرف جارہی ہے،اچھے نتائج آرہے ہیں، پاکستان کے امریکاسمیت دنیاسے تعلقات بہترہورہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بتایاگیا اسمگلنگ کے خاتمے کے لئے بارڈرز سیل کئے جارہے ہیں، پاکستان بھارت سے بھی تعلقات بہترکرناچاہتا ہے، سیکیورٹی صورتحال بہتر ہوئی اور 9 لاکھ نئے سیاحوں نے پاکستان کا رخ کیا۔

عقیل کریم

مزید :

پشاورصفحہ آخر -