چیئر مین پرائس کنٹرول کا دورہ واپڈا ٹاؤن اتوار بازار، مضر صحت اشیاء فروخت کرنیوالوں کو گرفتار کرنے کا حکم 

چیئر مین پرائس کنٹرول کا دورہ واپڈا ٹاؤن اتوار بازار، مضر صحت اشیاء فروخت ...

  

لاہور(سٹی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب کی ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول کے چیئرمین چوہدری محمد اکرم کا واپڈا ٹاون اتوار بازار کا ہنگامی دورہ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان بدر کو مضر صحت اشیائے خورو نوش،سرکاری ریٹ سے زائد قیمت فروخت کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کردیا۔واپڈا ٹاون کا اتوار بازار مسائل کا گھڑ بن گیا,مضر صحت اشیاء کی سرعام فروخت جاری,گندے نالے پر واقع یہ بازار بیماریوں کی آماجگاہ,مشیر وزیر اعلی ٰپنجاب نے اپنے ہنگامی دورہ میں اشیاء کے معیار اور قیمتوں کا جائزہ لیتے ہوئے مضر صحت اشیائے فروخت کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کردیا اس موقع پر مشیر وزیراعلیٰ پنجاب محمد اکرم چوہدری کا کہنا تھا کہ غیرمعیاری اشیا اور قیمتوں میں مصنوعی  اضافہ کرنے والوں  کے خلاف کریک ڈاون جاری رکھا جائے گا،واپڈا ٹاون کے اس بازار میں شکایات موصول ہورہی ہیں جسکے ازالے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان بدر نے کہا واپڈا ٹاون اتوار بازار میں کارروائی کا آغاز کردیا ہے جبکہ ان مسائل کے فوری حل کے لیے سوسائٹی کے ساتھ مل کرمستقل بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے۔مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمداکرم چوہدری نے کہا عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہے تاہم عوام کو بھی اپنے حقوق کو سمجھتے ہوئے معاونت فراہم کرنا ہوگی۔

لاہور (اپنے نمائندے سے)شادمان اتوار بازار میں مہنگائی کا ڈنکا بجنے لگا، ناقص کوالٹی کی اشیائے خور و نوش مہنگے داموں فروخت ہونے لگیں۔ خریدار خالی ہاتھ گھر لوٹنے پر مجبور ہو گئے۔ شادمان اتوار بازار میں مہنگائی کا راج اشیائے خور و نوش کی قیمتیں اول درجے کی مگر معیار ناقص ہے۔۔شادمان اتوار بازار میں قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ دعوے تو بہت کرتی ہے مگر قیمتوں اور معیار پر کنٹرول کے لئے عملی اقدامات کہیں نظر نہیں آتے۔ شادمان اتوار بازار میں سبزیوں کے ریٹس لہسن 240، لہسن چائنہ 210، ادرک 290، پھلیاں 50سبز مرچ200، ٹماٹر60، پیاز55، کریلے 88، دیسی ٹینڈے 70، لوکی 100،میھی 85، بند گوبھی45، سبز مرچ،کھیرا52،پھول گوبھی 60روپے کلو کے حساب سے فروخت ہوتے رہے۔کیلا50 روپے درجن، سیب 100 آم چونسہ 130، جاپانی پھل70، آلو بخارہ 150،مٹھا 120، آڑو 150،مسمی 60، ناشپاتی 60، انار 120، کھجور150، گرے فروٹ 15روپے فی دانہ کے حساب سے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ اتوار بازاروں میں اشیاء کا معیار بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ قیمتوں کو بھی کنٹرول میں رکھے تاکہ عام آدمی مہنگائی کی چکی میں پسنے سے بچ سکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -