داتا گنج بخش علی ہجویری ؒ کے عرس مبارک کی تقریبات کیلئے پلان تیار

داتا گنج بخش علی ہجویری ؒ کے عرس مبارک کی تقریبات کیلئے پلان تیار

  

لاہور(سٹی رپورٹر) سید علی بن عثمان الہجویری المعروف داتا گنج بخش علی ہجویری ؒ کے976 واں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات شایان شان طریقہ سے منائی جائیں گی، پلان تیار کر لیا گیا ہے، عرس کے دورا ن پولیس، قومی رضاکار اور دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کے ا ہلکار اپنے فرائض انجام دیں گے، سکیورٹی کے لئے قرب و جوار میں سی سی ٹی وی کیمروں کا جال بچھایا جائے گا، لنگر اور دودھ کی سبیل کے لئے بھی دربار کے قرب و جوار میں پوائنٹس بنائے جائیں گے۔ صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن سے مختلف وفود نے ملاقات کی۔ انہوں نے اس موقع پر وفود کو بتا یا کہ داتا گنج بخش کے 976 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کو حتمی شکل دینے کے سلسلے میں تمام محکمہ جات فوری ا نتظامات مکمل کر کے محکمہ اوقاف کو رپورٹ دے رہے ہیں۔

  انہوں نے کہا کہ تین روزہ تقریبات کے پہلے ر وز حکومت کی وی وی آئی پی شخصیت رسم چادر پوشی کر کے تقریبات کا آغاز کرینگے جبکہ تین روزہ تقریبات سے پہلے مزید دو روز کے سلسلہ میں دیگر تقریبات کا بھی انعقاد ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی انتظامات کو  بہتر بنانے کے لئے پولیس اہلکار، قومی رضاکار اور دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کے ا ہلکار فرائض انجام د ینے کے سلسلہ میں حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ سکیورٹی کے سخت انتظاما ت کرتے ہوئے قرب و جوارا ور اطراف میں سی سی ٹی وی کیمروں کا جال بچھایا جائے گا جبکہ اس پورے عمل کی تینوں دن سیف سٹی کے ذریعے بھی باقاعدگی سے نگرانی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پارکنگ کے لئے  انتخاب عمل میں لایا جائے گا،  لنگر اور دودھ کی سبیل کے لئے بھی دربار کے قرب و جوار میں مختلف مقامات پر پوائنٹس بنائے جائیں گے، سکیورٹی کی بہتری کے لئے زائرین کو واک تھرو گیٹس سے گزارا جائے گا۔ زائرین کو کسی بھی قسم کی فوری طبی امدار کی فراہمی کے لئے میو ہسپتال، منشی ہسپتال ا ورد اتا دربار ہسپال میں انتظامات مکمل کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عرس کے دنوں میں لنگر اور دودھ کے معیار کی سختی سے چیکنگ بھی کی جائے گی، اس سلسلے میں فوڈ اتھارٹی کو پابندکیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام محکمہ جات کے افسران عرس کے دنوں کے لئے اپنے اپنے فوکل پرسن کی تعیناتی اور ان کی مکمل معلومات فراہم کرنے کے پابند کئے گئے ہیں تاکہ ایک معلوماتی ڈائریکٹری مکمل کرکے آپس میں روابط بہتر بنائے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ دربار اور اس کے قرب و اطراف کو برقی قمقموں، محرابوں اور دیگر سامان سے خوبصورت تزئین و آرائش کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عرس کے دوران کسی بھی محکمہ کی طرف سے غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ 

lh/waa/ifa 1728

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -