حکومت کو کرپشن زدہ اپوزیشن کے احتجاج سے کوئی گھبراہٹ نہیں‘ملک مبشر

  حکومت کو کرپشن زدہ اپوزیشن کے احتجاج سے کوئی گھبراہٹ نہیں‘ملک مبشر

  

لاہور(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر راہنما ملک مبشر علی گوگانے کہاہے کہ حکومت کو کرپشن زدہ اپوزیشن کے احتجاج سے کوئی گھبراہٹ نہیں بلکہ عوامی رد عمل کے خوف سے اپوزیشن کی پریشانی بڑھ رہی ہے، (ن) لیگ کے اندر قیادت کیلئے رسہ کشی چل رہی ہے۔جسے چھپایا نہیں جا سکتا، کرپشن کے جرم میں قید اپوزیشن کی خواہش پر راتوں رات فائیو سٹار جیلیں نہیں بن سکتیں۔

۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اس وقت ملک کے بارے میں نہیں سوچ رہی بلکہ اپنی سیاست کی ڈوبتی ناؤ کو بچانے کیلئے کوشاں ہے۔بلاول بھٹو اپنے والد اور پھوپھو کی کرپشن کا بوجھ اٹھا کر آگے نہیں چل پارہے ہیں جبکہ کرپشن میں لتھڑی ہوئی (ن) لیگ میں قیادت کا فقدا ن ہے اورمستقبل کیلئے رسہ کشی جاری ہے۔عوام اب با شعور ہو چکے ہیں وہ ملک کا خون چوسنے والوں کی کسی کال پر کان نہیں دھریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -