فضل الر حمان کشمیریوں کی حمایت کیلئے حکومت کیساتھ کھڑے ہوں،رانا زمان

فضل الر حمان کشمیریوں کی حمایت کیلئے حکومت کیساتھ کھڑے ہوں،رانا زمان

  

لاہور(پ ر)قومی جمہوری پارٹی پاکستان کے چیئرمین رانا زمان سعید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الر حمان اپنی سیاسی دوکانداری چمکانے کی بجائے کشمیریوں کی حمایت کیلئے حکومت کیساتھ کھڑے ہوں۔

 اتوار کو پارٹی کارکنان سے گفتگو میں قومی جمہوری پارٹی پاکستان کے سر براہ رانا زمان سعید نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارت نے کشمیر یوں پر مظالم کی انتہاء کر دی ہے اور نر یندر مودی ہٹلر سے بڑا دہشت گرد اور ظالم ہے جسکی وجہ سے آج پورے خطے کا امن داؤ پر لگ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان بالکل سچ کہتے ہیں کہ اگر پاک بھارت جنگ شروع ہوئی تو اس کی کوئی حد نہیں ہوگی اس لئے دنیا کو چاہیے کہ وہ بھارت کی ہاں میں ہاں ملانے کی بجائے کشمیر یوں پر ہونیوالے مظالم کا نوٹس لے اور بھارت کی دہشت گردی کو کل نہیں آج ہی روکاجائے ورنہ ہر وقت خطے میں جنگ کے بادل چھائے رہیں گے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -