بھارت میں اسلام اور مسیحیت کا خاتمہ آرایس ایس کی خام خیالی ہے، آزاد مارشل

بھارت میں اسلام اور مسیحیت کا خاتمہ آرایس ایس کی خام خیالی ہے، آزاد مارشل

  

لاہور(پ ر)بھارت میں اسلام اور مسیحیت کا خاتمہ آرایس ایس کی خام خیالی ہے، آزاد مارشلبھارت سے اُٹھنے والے نسل پرستانہ دعووں کو سنجیدگی سے لینا چاہیے کیونکہ بھات اِس سے وسیع تر عقلی پسماندگی کے باعث ذہنی انتشا، نسلی جنون اور انسانی درندگی کے شر میں بُری طرح لتھڑا ہوا ہے۔ بھارت کے سیاسی و سماجی رہنما اپنے مخصوص مفادات کے تحت انبوہ کثیر کی جہالت سے پوری طرح فائدہ اُٹھا رہے ہیں تاہم انہیں تاریخ سے سبق لینا چاہیے کہ ناکامی اور نامرادی بالاخر ان کا مقدرہوگی۔    " بشپ آف رائیونڈ ڈایوسیس چرچ آف پاکستان و صدر نیشنل کونسل آف چرچز اِن پاکستان، بشپ ڈاکٹر آزاد مارشل نے بھارت میں آر ایس ایس کی ایک ذیلی شاخ کے راہنما راجیشور سنگھ کے حالیہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ تک بھار ت سے مسلمانوں اور مسیحیوں کا خاتمہ کر دیاجائے گااور سب کو ہندو بنا دیا جائے گا۔

" بشپ آزاد مارشل نے مزید کہا" آرایس ایس یاد رکھے کہ اسلام اور مسیحیت دونوں خُدائی مذاہب بھارت میں پھلتے پھولتے رہیں گے البتہ عدم برداشت اور ذہنی فتور کا اِس ملک سے خاتمہ ضرور ہوگا۔ کیونکہ سوجھ بوجھ رکھنے والے ذی شعو ر لوگ ابھی ابھی بھارت میں موجودہیں "۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -