سرکاری ملازم کی گرفتاری کا معاملہ، ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے نوٹس لے لیا
لاہور(اپنے نمائندے سے)اختیارات کا ناجائز استعمال یا کام میں نالائقی ریونیو ریکارڈ کی درستگی کے کیس پر محکمہ اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کر دیا بے گناہ سرکاری ملازم کی گرفتاری کے معاملے کا ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے بھی نوٹس لے لیا فائل ہیڈ کوارٹر منگوا لی گی جبکہ ڈپٹی کمشنر لاھور نے بھی قانون گو کی گرفتاری کے معاملے پر ڈی جی اینٹی کرپشن کو تحریری طور پر آگاہ کرنے کا فیصلہ کر لیا تفصیلات کے مطابق سائلہ غفوراں بی بی اور صغراں بی بی نے رجسٹری انتقال کے اندارج میں غلط نام تحریر کرنے کا الزام لگا کر پٹواری صوبہ بھٹی کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن میں درخواست دی اور ڈسڑکٹ کلکٹر لاھور کے پاس بھی درخواست جمع کروا دی پٹواری حلقہ بیگم کوٹ صوبہ بھٹی جو کے دروان تفتیش ہی وفات پاگیا دوسری جانب ڈسٹرکٹ کلکٹر لاھور نے ریکارڈ درستگی کرتے ہوئے سائل کی داد رسی کر دی تاہم محکمہ اینٹی کرپشن نے اس ایشو پر مقدمہ درج کر دیا ستم بالاستم یہ کے جس مقدمہ میں جمیل قانون گو کو گرفتار کیا گیا اسی کیس میں پہلے تین انوسٹی گیشن افسران نے مقدمہ داخل دفتر کرنے کی تحریری سفارشات کر رکھی ہیں۔درخواست گزار سائلہ غفوارں بی بی کا اعتراض ریکارڈ درستگی کے بعد ختم ہوگیا تھا، درخواست میں بھی کسی کرپشن کا نہ تو الزام تھا نہ ثابت ہوا، درج شدہ مقدمے میں بھی جمیل قانون گو کا نام نہ تھا۔