ریلوے پاور ہاؤس باجہ لائن کی سڑک تعمیر نہ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

  ریلوے پاور ہاؤس باجہ لائن کی سڑک تعمیر نہ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

  

لاہور(سٹی رپورٹر)تحریک انصاف کے مقامی کارکنوں کی قیادت میں مغلپورہ روڈ پر واقع ریلوے پاور ہاؤس باجہ لائن کی سڑک تعمیر نہ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اورٹائر جلا کر سڑک بند کردی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ سڑک تعمیر کروائی جائے۔مظاہرین نے بتایا کہ واسا نے سیوریج کے لئے گزشتہ دوسالوں سے مغلپورہ روڈ پر واقع ریلوے پاور ہاؤس باجہ لائن کی سڑک کی کھدائی کی تھی لیکن سیوریج سسٹم ادھور چھوڑ کر چلے گئے اور سڑک بھی تعمیر نہیں کی گئی جبکہ سڑک پر گڑھے پڑے ہیں جو کہ حادثات کا سبب بن رہے ہیں۔عام انتخابا ت 2018ء کے دوران قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں نے حلقہ کی عوام سے وعدے کئے تھے کہ جوں ہی وہ اقتدار میں آئیں گے وہ سڑک بنائیں گے تاہم تحریک انصاف کی حکومت کو ایک سال سے زائد عرصہ ہوچکا ہے انہوں نے مذکورہ روڈ کو تعمیر نہیں کیا جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں اور راہگیروں کو سڑک سے گزرتے ہوئے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -