مریضہ سے بدتمیزی، ہسپتال سے دھکے دے کر نکال دیا، شوہر نے ایم ایس کو درخواست دیدی
لاہور(کرائم رپورٹر)سمن آباد کی دو ڈاکٹروں نے ہسپتال میں آنے والی خاتون مریضہ کو چیک کرنے کی بجائے بدتمیزی کی انتہا کردی اور غلیظ زبان استعمال کرتے ہوئے اسے دھکے مار کر ہسپتال سے باہر نکال دیا جس پر خاتون کے شوہر نے ایم ایس ہسپتال کو تحریری درخواست دیتے ہوئے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کرنے ورنہ سخت احتجاج کی دھمکی دی ہے۔غازی پارک ملت روڈ کے رہائشی پروفیسر جعفر علی نے ایم ایس ہسپتال کے نام دی جانے والی تحریری درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کی وہ گزشتہ روز اپنی بیوی کو لے کر دن ساڑھے گیارہ بجے کے قریب سمن آباد ہسپتال پہنچا جہاں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں کو اپنی بیگم کے چیک اپ کے لیے کہا اس کی بیگم بلڈ پریشر اور شوگر کی مریضہ ہے ڈاکٹروں نے چیک اپ کی بجائے بدتمیزی شروع کردی اور چیک کیے بغیر دوائی لکھ کر دینے کو کہا احتجاج پر انہوں نے غلیظ زبان کا استعمال کرتے ہوئے انہیں زبردستی دھکے مار کر ہسپتال سے باہر نکال دیا اور گالم گلوچ کرتے رہے جس پر انہوں نے ایک تحریر ی۔ درخواست ایم ایس کو لکھ کر دی اور مذکورہ ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے اگر ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو وہ احتجاج پر مجبور ہوں گے۔