فضل الرحمان سیاست بچانے کیلئے مذہبی کارڈ کھیلنے کے درپے ہیں،اعجاز چوہدری

فضل الرحمان سیاست بچانے کیلئے مذہبی کارڈ کھیلنے کے درپے ہیں،اعجاز چوہدری

  

لاہور(پ ر)پاکستان تحریک انصاف پنجا ب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے عالمی سطح پر وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کشمیر کے مسئلے پر جو تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں مولانا فضل الرحمان ان کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں، اگر کسی نے قانون کو توڑنے کی کوشش کی تو ریاست آہنی ہاتھوں سے اس غیر قانونی عمل کو روکے گی، فضل الرحمان اپنی سازش میں عوام کے تعاون سے ناکام ہونگے۔کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اقتدار اور کرسی سے دوری کی وجہ سے اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں، اسلام آباد مارچ کے ناپاک عزائم سے پوری قوم با خوبی واقف ہے، مولانا اپنی مفاد پرستانہ سیاست کو بچانے کیلئے مذہبی کارڈ کھیلنے کے درپے ہیں، پاکستان کے عوام اور علماء و مشائخ مولانا کے اس فسطائی عمل کے خلاف سراپہ احتجاج ہیں، لوگوں کے مذہبی جذبات کو مشتعل کرکے اپنی سیاست کو چمکانے کا وقت گزر چکا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -