بچوں کودانتوں کی بیماریوں سے بچانے کیلئے آگاہی پروگرام شروع کرینگے‘یاسمین راشد

    بچوں کودانتوں کی بیماریوں سے بچانے کیلئے آگاہی پروگرام شروع ...

  

لاہور(سٹی رپورٹر) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے لاہورمیڈیکل اینڈڈینٹل ہسپتال ہربنس پورہ میں سائینٹفک سیشن آن ایڈوانسڈڈینٹل سائنسزکے عنوان سے منعقدہ سیمینارمیں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر پرنسپل، فیکلٹی ممبران اورطلباء و طالبات کی کثیرتعداد بھی موجود تھی۔ سیشن میں دانتوں کی بیماریوں اورتدارک بارے مختلف پہلووں پرروشنی ڈالی گئی۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے سیشن کے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈینٹل فیلڈمیں آنے والے ڈاکٹرزپورے جذبے اورمحنت سے متعلقہ شعبہ میں جدیدسٹڈیزکومتعارف کروائیں۔ پنجاب کے دیہی علاقہ جات میں دانتوں کی بیماریوں میں مبتلامریضوں کاعلاج معالجہ انتہائی اہم ہے۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں دانتوں کی بیماری کے علاج معالجہ کی جدیدسہولیات دستیاب ہیں۔ تعلیمی اداروں میں بچوں کودانتوں کی بیماریوں سے بچانے کیلئے آگاہی پروگرام کاآغازکریں گے۔

ڈاکٹریاسمین راشد نے انتہائی اہم موضوع پرسیمینارمنعقدکروانے پرانتظامیہ کومبارکباد دی۔ وزیر صحت نے ہدایت کی کہ والدین بچوں کودانتوں کی بیماری سے بچانے کیلئے بچپن سے ہی دانت صاف کرنے کے عادی بنائیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ پاکستان میڈیکل ڈینٹل کونسل معیاری ڈینٹسٹس کوفیلڈمیں ترجیح دے اور میڈیکل ڈینٹل تعلیمی ادارے بین الاقوامی معیارکویقینی بنائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -