فضل الرحمن دھرنے کا شوق پورا کرلیں،سجاد ندیم

فضل الرحمن دھرنے کا شوق پورا کرلیں،سجاد ندیم

  

لاہور (سٹی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے راہنماء چوہدری سجاد ندیم عرف پپا نے کہا ہے کہ کہ مولانا فضل الرحمن جتنی جلدی ہو سکے اسلام آباد آجائیں اور اپنی دھرنی کا شوق پورا کرلیں اس سے پہلے بہت سے مولانا آئے اور تاریخ میں گم ہو گئے انشاء اللہ مولانا ڈیزل کا حال بھی اس سے مختلف نہیں ہو گا۔

،30سال تک ہر حکومت میں شامل ہو کر اقتدار کے مزے لینے والے کو کمرہ نمبر 22کی بہت یاد آتی ہے لیکن پاکستان میں انتشار پرستی کی ان کی کوشش کو ناکام بنا دیا جائے گا اور جو بھی قانون ہاتھ میں لے گا اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،مذہب کے نام مدارس کے معصوم طلبہ کو اپنے ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کرنا قابل مذمت ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -