سرطان میں مبتلا کئی مریض ادویات کی عدم فراہمی زندگی ہار گئے‘سعدیہ تیمور

سرطان میں مبتلا کئی مریض ادویات کی عدم فراہمی زندگی ہار گئے‘سعدیہ تیمور

  

لاہور(پ ر) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سلمی سعدیہ تیمور نے کہا ہے کہ حکومت کی ناقص حکمت عملی سے سرطان میں مبتلا کئی مریض ادویات کی عدم فراہمی کی وجہ سے لقمہ اجل بن گئے اور اب شوگر اور بلڈپریشرکی ادویات کی قمیت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے، دنیا بھر میں مریضوں کو سہولیات فراہم کی جاتی ہیں مگر نئے پاکستان میں ان مریضوں پر عرصہ حیات تنگ کردیا گیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران نیازی عوام کو روٹی نہیں دے سکتے تو ادویات تو مہنگی نہ کریں، مریضوں سے ہمددری کرنے کے بجائے ان پر ظلم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پہلے ہی آ ئی ایم ایف کے مطالبہ پر ہر شے مہنگی کردی گئی ہے اور اب حکومت آئی ایم ایف کے مزید مطالبات تسلیم نہ کرے، ناکام حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے عوام کے لئے مشکلات میں غیر معمولی اضافہ ہورہا ہے۔ایک سال میں کوئی ایسا دن نہیں گزرتا جب بجلی اور گیس کی قیمت میں اضافہ نہ ہو۔

، بجلی اور گیس کی قیمت میں اضافہ سے پیداواری لاگت میں اضافہ ہوتا ہے جس سے مہنگائی بڑھ جاتی ہے، یہ ہی وجہ ہے کہ روز بہ روز مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے کسی بھی سطح پر اقدامات نہیں کئے جارہے، عمران نیازی نے جتنے بھی اعلانات کئے ہیں ان میں سے کسی ایک اعلان پر بھی عمل نہیں ہوسکا، عمران نیازی کے اعلانات حقیقت نہ بن سکے، عمران نیازی نے عوام کی فلاح کے لئے کچھ نہیں کیا، حکمرانوں نے دعوے حقیقت نہیں بن سکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -