سٹیل مل کی بحالی کا فیصلہ خوش آئند ہے،قاضی ندیم
لاہور (سٹی رپورٹر)نائب صدر ٹیکسٹائل ٹریڈرز ایسوسی ایشن رجسٹرڈ قاضی ندیم کھوکھر نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پاکستان سٹیل مل کی بحالی کا فیصلہ خوش آئند ہے اب امید ہو چلی ہے کہ حکومت ٹیکسٹائل سیکٹر کے لئے سنجیدہ ہو کر کام کرے گی اس وقت یہ لمحہ فکریہ ہے کہ سینکڑوں ٹیکسٹائل یونٹ بند ہیں اور ہزاروں مزدور بے روزگار ہیں۔
،انہوں نے مزید کہا اس وقت اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ ملکی معیشت ایک نازک صورتحال سے دوچار ہے لیکن حکومت کو معیشت کو سنبھالا دینے کے لئے صنعتی یونٹوں کی سرپرستی کرنا ہو گی،جب تک ٹیکسٹائل سیکٹر کو مکمل سہولیات اور مسائل سے پاک نہیں کیا جاتا ہے تب تک ملکی معیشت بھی اپنے پاؤں پر کھڑی نہیں ہو سکتی ہے،ٹیکسٹائل سیکٹر دوست معاشی پالیسیوں کی اشد ضرورت ہے۔