پرنسپل پی جی ایم آئی کا کرکٹ میچز کیلئے قائم عارضی ہسپتال کا دورہ، سہولتوں کا جائزہ لیا

پرنسپل پی جی ایم آئی کا کرکٹ میچز کیلئے قائم عارضی ہسپتال کا دورہ، سہولتوں ...

  

لاہور(پ ر) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفرنے لاہور میں پاکستان اور سری لنکا کے مابین ہونے والے کرکٹ میچز کیلئے قذافی سٹیڈیم میں جنرل ہسپتال کے زیر اہتمام قائم 20 بستروں پر مشتمل عارضی ہسپتال کا دورہ کر کے دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا-اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر محمود صلاح الدین اور ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر رانامحمد شفیق بھی موجود تھے- اس موقع پر پرنسپل نے ڈیوٹی پر موجود طبی عملے کو کہا کہ غیر ملکی مہمانوں کی موجودگی میں ہمیں زیادہ چوکس اور چاق و چوبند رہنے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ ایل جی ایچ کیلئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ اس ادارے کو ایک مرتبہ پھر عالمی مواقع پر میڈیکل سروسز دینے کا موقع ملا ہے اور ہمیں ان توقعات پر ہر لحاظ سے پورااترنا چاہیے۔ڈاکٹر رانا محمد شفیق نے پرنسپل کو بتایا کہ اس عارضی ہسپتال میں کرکٹ کے کھلاڑیوں کے علاوہ عام شہریوں کو بھی میڈیکل کی سہولتیں میسر ہیں۔

، لیبارٹری و سی بی سی،فارمیسی اور آپریشن تھیٹر کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے، انہوں نے بتایا کہ اس عارضی ہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کی تشخیص کیلئے خصوصی بندو بست کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کا موقع پر ٹیسٹ کیا جا سکے-انہوں نے بتایاکہ 20بیڈ کے عارضی ہسپتال میں 45ڈاکٹرز،نرسز و سٹاف ڈیوٹی پر مامورہیں - ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے جبکہ میچوں کے اختتام تک ہسپتال کا سٹاف الرٹ رہے گا-

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -