انسداد دہشتگردی ایکٹ مقدمے کا اشتہاری5سال بعد گرفتار

 انسداد دہشتگردی ایکٹ مقدمے کا اشتہاری5سال بعد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(آن لائن)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے راولپنڈی پولیس کو مطلوب انسداد دہشت گردی ایکٹ کے مقدمہ کا اشتہاری5سال بعد گرفتارکر لیاملزم کوسعودی عرب سے واپسی پرکراچی ائیر پورٹ پر ایف آئی اے نے تحویل میں لے لیاجبکہ راولپنڈی پولیس ملزم کی گرفتاری کے لئے کراچی روانہ ہو گئی ملزم فورتھ شیڈول میں شامل تھاتھانہ مری کے علاقہ میں تبارک حسین نامی شخص فورتھ شیڈول میں شامل تھا جو2014میں اطلاع دئیے بغیر سعودی عرب چلا گیا جس کے خلاف تھانہ مری میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت انسداد دہشت گردی ایکٹ کا مقدمہ درج ہواجس میں وہ اشتہاری ہو گیاتھاجس پر پولیس نے ملزم کو بلیک لسٹ کر کے ریکارڈ ایف آئی اے حکام کو بھجواتھاجسے کمپیوٹر میں ایڈ کر دیا گیا،ملزم جوں ہی سعودی عرب سے پاکستان کے لئے روانہ ہوا تو حکام کو پتہ چل گیاملزم کراچی ا ئیر پورٹ پر جیسے ہی اترا ایف آئی اے حکام نے اسے تحویل میں لے لیا ایس پی صدر رائے مظہر اقبال کے مطابق ملزم تبارک کی گرفتار ی کے لئے راولپنڈی پولیس کی ٹیم کراچی روانہ ہو گئی ہے قانونی کاروائی کے بعد ملزم تبارک کو ایف آئی ا ے سے لے کر باقاعدہ گرفتار کر کے لایا جائے گا۔
اشتہاری گرفتار

مزید :

علاقائی -