کنساس،نوجوان کی شراب خانے میں گھس کر فائرنگ، 4 افراد ہلاک

  کنساس،نوجوان کی شراب خانے میں گھس کر فائرنگ، 4 افراد ہلاک

  

کنساس(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست کنساس میں مسلح شخص نے بار میں گھس کر اندھادھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مقامی میڈیا نے پولیس افسران کے حوالے سے بتایا کہ کنساس سٹی میں تیکوئیلا کے سی بار میں فائرنگ کی اطلاع دن کے ڈیڑھ بجے دی گئی تھی۔پولیس کا کہنا تھا کہ مسلح شخص نے بار میں داخل ہوتے ہی فائرنگ شروع کردی جس کے باعث 4 افراد موقع پر دم توڑ گئے اور 5 زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے بعد کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی جبکہ انتظامیہ اب تک یہ طے کرنے میں ناکام ہے کہ آیا حملہ آور ایک تھا یا زیادہ تھے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے پیچھے محرکات کا تعین نہیں کیا جاسکا تاہم تفتیش شروع کردی گئی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق متاثرہ افراد کی شناخت تاحال نہیں ہوئی تاہم جس بار میں یہ واقعہ پیش آیا ہے وہ نجی ملکیت جہاں صرف اس کے اراکین ہی موجود ہوتے تھے۔امریکا میں مختلف مقامات پر فائرنگ کے ابتک 40 ہزار 574 واقعات رونما ہوچکے ہیں جس میں 10ہزار 734 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

امریکہ فائرنگ

مزید :

علاقائی -