پشاور، ای چالان سروس متعارف، صارفین کوتصدیقی ایس ایم ایس موصول ہو گا

پشاور، ای چالان سروس متعارف، صارفین کوتصدیقی ایس ایم ایس موصول ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (آن لائن) پشاور میں ٹریفک چالان کی شفافیت کے لیے چالان بک ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹریفک پولیس نے ای چالان سروس متعارف کروا دی۔ پشاور میں ٹریفک پولیس نے ٹریفک چالان کی شفافیت کے لیے چالان بک ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو موبائل ایپ کے ذریعے ای چالان دیا جائے گا جس میں قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے صارفین کا ڈیٹا بھی ریکارڈ ہو گا۔تمام چالان کا ریکارڈ بھی کمپیوٹرائزڈ ہو گا، ای چالان کی صورت میں صارفین کو تصدیقی ایس ایم ایس بھی موصول ہو گا، ٹریفک پولیس کے مطابق ای چالان متعارف کرنے سے چالان کی شفافیت بھی ممکن ہو گی۔
ای چالان

مزید :

علاقائی -