شمالی کوریا کیساتھ جاری جوہری مذاکرات ناکام نہیں ہوئے، امریکہ
واشنگٹن(آئی این پی) امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹاگس نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ جاری جوہری مذاکرات ناکام نہیں ہوئے بلکہ مذاکرات اچھے ماحول میں ہوئے، جوہری مذاکرات آگے ضرور بڑ ھیں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے اعلی مذاکرات کار نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ جاری جوہری مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں۔ سویڈین میں امریکی مندوبین سے مذاکراتی عمل کے بعد کم میونگ گِل نے کہا کہ امریکا اپنا پرانا موقف اور رویہ تبدیل کرنے پر رضامند نہیں ہے۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں اس کی ذمہ داری واشنگٹن حکومت پر عائد کر دی۔ تاہم امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان کے مطابق یہ مذاکراتی عمل ناکام نہیں ہوا ہے بلکہ مذاکرات اچھے ماحول میں ہوئے۔ مورگن اورٹاگس نے کہا کہ جوہری مذاکرات آگے ضرور بڑ ھیں گے۔
امریکہ