قیام امن کیلئے پولیس نے عملی  اقدامات کئے،ایس پی ہیڈکوارٹر

   قیام امن کیلئے پولیس نے عملی  اقدامات کئے،ایس پی ہیڈکوارٹر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی ہیڈکوارٹر سید کرار شاہ کا کہنا تھا کہ امن و امان کے قیام اور عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنے کے لیے لاہور پولیس نے متعدد عملی اقدامات کئے،ایس پی ہیڈکوارٹر سید کرار شاہ نے بتایا کہ گاردات کے 45 جبکہ سکیورٹی ڈویژن کے 67 پولیس اہلکاروں کو فائرپریکٹس کروائی گئی۔ فائر پریکٹس کے دوران اہلکاروں کو بریٹا پسٹل اور ایس ایم جی گن کے 10،10 راؤنڈ فائر کرائے گئے۔ فائرنگ کے ساتھ ساتھ ویپن ہینڈلنگ اور سٹاپیج کے متعلق ٹریننگ دی گئی۔اسٹیٹ بینک کی سکیورٹی پر تعینات 49 سکیورٹی گارڈز کو فائر پریکٹس بھی کرائی گئی۔سیاسی و اہم شخصیات کی پیشی سمیت دیگر اہم سکیورٹی پوائنٹس اور لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس لائنز سے روزانہ کی بنیاد پر 1160 سے زائد اہلکار روانہ کئے۔ احتساب اور دہشت گردی عدالت سمیت مختلف پوائنٹس پر روزانہ ایس ایس یو کے 600 سے زائد اہلکار روانہ کئے گئے۔
 پاک سری لنکا کرکٹ سیریز کے دوران 5 ہزار سے زائد اہلکار روانہ کئے گئے۔ جوڈیشل ونگ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گذشتہ ہفتے کے دوران خطرناک نوعیت کے ملزمان سمیت ضلع لاہور کے 3430 اور بیرون اضلاعی 38 زیر تفتیش قیدیوں کو لاہور کی مختلف عدالتوں میں پیش کیا اور واپس متعلقہ مقامات پر پہنچایا۔ پولیس کا رویہ مزید بہتر بنانے کے لیے انتہائی اہم قدم اٹھایا گیا۔ماہر نفسیات اور تجربہ کار لیکچرارز کی زیر نگرانی رویہ تبدیلی کورس کا فیز 3 جاری ہے جس میں اب تک 5200 کانسٹیبلان کو کورس کرایاجا چکا ہے۔

مزید :

علاقائی -