مغل پورہ،شہریوں نے ٹرین  روک دی، ریلوے ٹریک پر  ٹائر جلا کر احتجاجی مظاہرہ

  مغل پورہ،شہریوں نے ٹرین  روک دی، ریلوے ٹریک پر  ٹائر جلا کر احتجاجی مظاہرہ

  

 لاہور(کرائم رپورٹر) مغل پورہ کے علاقہ میں شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے ٹرین روک دی،مظاہرین نے ریلوے ٹریک پر ٹائر جلا کر احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین سڑک کی عدم تعمیر پر احتجاجی مظاہرہ کررہے تھے۔احتجاجی مظاہرے کے باعث کینال روڈ اور مغل پورہ کے اطراف میں ٹریفک کا نظام جام ہوگیا اور گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،بعدازاں اعلی افسران کی طرف سے مطالبات کی کی منظوری کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیا گیا۔

مزید :

علاقائی -