ایس پی نے ڈولفن سکواڈ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی
لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی ڈولفن سکواڈ بلال ظفر نے کہا ہے کہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے اہلکار تعلیمی اداروں کے گردونواح سمیت اہم شاہراؤں پر موثر پٹرولنگ یقینی بنائیں۔ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ اور دیگر قانون شکن سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس اپنائیں۔ایس پی ڈولفن سکواڈ بلال ظفر نے گذشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی آئی جی آپریشن لاہور اشفاق احمد خان کی ہدایت پر ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے جوان ہیلپ لائن 15 پر موصولہ تمام455کالز پر فوری ریسپانس عمل میں لائیں۔دوران گشت ملزمان کے قبضہ سے1 کار،24موٹر سائیکلیں اور8موبائل فونز برآمد کئے گئے۔ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے8پسٹلز، 4 رائفلز،4 میگزین اور63گولیاں برآمد کیں۔منشیات فروشوں کے قبضہ سے 1 کلو گرام سے زائد چرس اور 19 بوتلیں شراب برآمد کی گئی۔
شہر کے مختلف علاقوں میں کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے57 افراد کی مدد کی گئی۔دوران پٹرولنگ157 گاڑیوں،1 لاکھ3 ہزار سے زائد موٹر سائیکلوں اور56ہزار476اشخاص کی چیکنگ عمل میں لائی گئی جبکہ7 گاڑیوں،52موٹر سائیکلوں اور141اشخاص کوکوائف نامکمل ہونے پر حراست میں لیا گیا۔ جعلی نمبرپلیٹس والی وہیکلزکے خلاف کارروائی کرئے ہوئے2 گاڑیوں اور1موٹرسائیکل کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر مقدمات درج کئے گئے۔ ون ویلنگ میں 15،ہوائی فائرنگ میں 1، آتش بازی میں 1 اور پتنگ بازی کی خلاف ورزی پر11 افراد کو گرفتار کیاگیا۔ڈولفن سکواڈ اورپولیس ریسپانس یونٹ کے جوانوں نے دوران پٹرولنگ16 عادی مجرمان کو بھی گرفتار کیا۔