لٹن روڈ، نوجوان کے قتل کا مقدمہ تین افراد کے خلاف درج

لٹن روڈ، نوجوان کے قتل کا مقدمہ تین افراد کے خلاف درج

  

لاہور(کرائم رپورٹر)لٹن روڈ کے علاقہ میں 26سالہ نوجوان کے قتل کا مقدمہ تین افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔ایف آر کے مطابق نوجوان کو منشیات فروشوں نے قتل کیا،مقدمہ مدعی ناصر علی کا کہنا ہے کہ میرا بھائی ملزمان کاکا گم سم،اسکے بھائی طاہر پٹھان اور مائی گامی کو منشیات فروشی سے منع کرنا تھا جس پر انہوں نے ہم مشور ہ ہوکر میرے بھائی نواز ش علی کو قتل کیا۔پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی،واقعہ کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -