ڈیفنس، سول لائن، اور کاہنہ میں 9لاکھ کے ڈاکے، پولیس نے آنکھیں موند لیں 

    ڈیفنس، سول لائن، اور کاہنہ میں 9لاکھ کے ڈاکے، پولیس نے آنکھیں موند لیں 

  

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارلحکومت میں ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں سے لاکھوں روپے کے طلائی زیورات، نقدی موبائل فون اور قیمتی سامان لوٹ لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس بی میں محمو د کے گھر سے فیملی کو یرغمال بنا کر3لاکھ روپے، طلائی زیورات اور قیمتی سامان،سو ل لا ئن میں ثا قب کے گھر  سے 2لاکھ کی نقد ی او ر مو با ئل فو ن، کا ہنہ میں مبشر کے گھر سے 4لاکھ روپے،نو اں کو ٹ میں یا سر اور اس کی فیملی سے1 لاکھ روپے، طلائی زیورات اور سامان، ستوکتلہ میں با براور اس کی فیملی سے 1لاکھ 50ہزار، ما ڈل ٹا ؤ ن میں شیر از اور اس کی فیملی سے 1 لاکھ 50ہزارروپے، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔ اقبال ٹاؤن اور لٹن روڈ ، اکبری گیٹ،رائیونڈ سٹی، مانگا منڈی سے موٹرسائیکلیں اورگڑھی شاہو، لاری اڈ ااور سند ر سے گاڑیاں چوری کر لی گئیں۔ 

مزید :

علاقائی -